راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) صدر مملکت عارف علوی، اہلیہ اور ہمشیرہ کے ہمراہ راولپنڈی کی مشہور تکہ شاپ سے تکے کھانے صدر بابو محلہ پہنچے، صدر پاکستان، شیریں مزاری کی دعوت پر راولپنڈی فیملی کے ہمراہ گذشتہ شب تکے کھانے آئے تھے، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، اہلیہ اور ہمشیرہ کے ہمراہ سخت سیکورٹی میں راولپنڈی کے علاقے صدر بابو محلہ پہنچے جہاں ان کی میزبان شیریں مزاری پہلے سے تکہ شاپ پر موجود تھیں، پولیس ذرائع کے مطابق صدر پاکستان نے رات کے کھانے میں مٹن، بیف اور چکن تکہ کھائے اور ذائقہ کی تعریف کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس نے سارے علاقے کو اپنے حصار میں کیا تھا، پارکنگ میں موجود گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی لفٹر کی مدد سے دوسری جگہ منتقل کردیا تھا، سخت سیکورٹی کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، صدر مملکت رات کا کھانا مقامی ریسٹورنٹ میں کھانے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔