مہلک وباکورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1230991ہو گئیں ،مصدقہ کیسز کی4کروڑ،84لاکھ 37ہزار594تک پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہلک وباکورونا کے وار جاری ہیں ،کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 239000سے تجاوز کرگئیں اور کیسز 98لاکھ 1ہزار335تک پہنچ گئے۔کورونا سے متاثرہ ممالک میں بھارت دوسرا نمبر پرہے جہاں ہلاکتیں 1لاکھ 23ہزار650اور کیسز کی تعداد 83لاکھ 12سے تجاوز کر گئی ۔روس میں 29217افراد لقمہ اجل بن گئے اور کیسز 16لاکھ 93ہزار سے تجاوز کر گئے ۔برازیل میں اموات 1لاکھ 61ہزار 170اور متاثرین کی تعداد55لاکھ90ہزار تک پہنچ گئی۔ فرانس میں 38674افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ 15لاکھ 43ہزار کیسز ہو گئے ۔سپین میں اموات 38118ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 13لاکھ 56ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ارجنٹائن میں بھی 12 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 32 ہزار520 سے اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 32 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ 11 لاکھ 8 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات47 ہزار 742 تک جا پہنچیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 10 لاکھ 99 ہزار 59 ہو گئے۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 93 ہزار 228 ہو گئی جبکہ کیسز 9 لاکھ 43 ہزار 630 ہو گئے۔کورونا سے شفایاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 46 لاکھ 73 ہزار348 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 25 لاکھ 33 ہزار 257 فعال کیسز ہیں۔