الجیریا کے حکام نے صدر عبدالمجید تیبونس کے پراسرار طور پر گزشتہ ماہ جرمنی کے ہسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق الجیریا کے صدر کے سیکریٹریٹ کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ صدر عبدالمجید تیبونس کو پراسرار بیماری کے باعث گزشتہ ماہ جرمنی کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ صدر کی بیماری کورونا وائرس تھی جبکہ عوام اور میڈیا کو اس سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔صدر کی صحت کے بارے میں بتایا گیا کہ 74 سالہ عبدالمجید تیبونس کی صحت بتدریج بحال ہو رہی ہے تاہم وہ جرمنی کے ہسپتال میں کووڈ19کا علاج کروا رہے ہیں۔الجیریا کے صدر کو جرمنی میں 28 اکتوبر کو داخل کیا گیا تھا لیکن پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر تصدیق کی گئی کہ اس کی وجہ کووڈ19تھی۔اس سے قبل ان کی بیماری کے حوالے سے باقاعدہ طور پر کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق صدر کے بعد ان کے قریبی عہدیداروں میں بھی علامات ظاہر ہوئی تھیں اور صدر کو سرکاری طور پر بنائے گئے مرکز میں رکھا گیا تھا۔کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق الجیریا میں اب تک 59 ہزار 527 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
پراسرار طور پر کورونا سے متاثر الجیریا کے صدر جرمنی میں زیر علاج
Nov 05, 2020 | 12:39