ہنڈوراس میں سمندری طوفان ایٹا سے تبائی ، ہنگامی حالت کا نفاذ

Nov 05, 2020 | 17:20

ویب ڈیسک

ہنڈورس کے صدر جوآن اورلینڈو ہرنینڈیز نے بدھ کے روز ملک بھر میں طوفان ایٹا کے گزرنے کی وجہ سے قومی سطح پرہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنڈورس کے صدر نے ملکی ہنگامی کمیشن (کوپیکو) کے عہدیداروں کے ہمراہ قوم سے خطاب میں کہا کہ ہم نے قومی سطح پر ریڈ الرٹ کرنے اور اس کے نتیجے میں ایک قومی انتباہ کا فیصلہ کیا ہے۔

طوفان ایٹا نے 750 سے زیادہ خاندانوں کوبے گھر کردیا ہےموسلا دھار بارش اور سیلاب سے 5پل تباہ ، 41 کمیونٹیز منقطع کردیئے ہیں اور ہنڈوراس انرجی کمپنی کے مطابق ایک لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ دارالحکومت ٹیگوسی گالپا کے ٹونکونٹین بین الاقوامی ہوائی اڈ ئے کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔طوفان کے باعث کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں