لاہورآرٹس کونسل میں بچوں کا فیسٹیول دسمبر کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگا

Nov 05, 2020 | 20:04

 لاہورآرٹس کونسل الحمراء نے بچوں کی تفریح وطبع کیلئے دسمبر کے پہلے ہفتے میں چلڈرن فیسٹیول منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ فیسٹیول 3روزتک جاری رہے گا۔ جسمیں بچوں کیلئے تیارکردہ خصوصی ڈرامے پیش کئے جائیں گے علاوہ ازیں بچوں کی دلچسپی کیلئے مختلف سٹالز اور تفریخ کا سامان بھی فیسٹیول کا حصہ ہونگے۔اس سلسلہ کا پہلا اجلاس آج الحمراء کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔جسمیں پنجاب بھر سے بچوں کیلے کام کرنے واے ہدایتکاروں،پرڈوسرز اور رائٹرز نے شرکت کی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے اپنے خیالات اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء کی تاریخ گواہ ہے کہ بچوں کی بہتری واصلاح کیلئے گزشتہ 26سالوں سے لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں بچوں کے لئے مختلف اقسام کے ڈراموں پیش کئے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جدید اور بہترین سہولیات کے ساتھ جاری رہے گا۔ انھوں نے مزید کہاکہ بچوں کی بہترین تربیت سے ہی بہترین معاشرے کا خواب ممکن ہے، فیسٹیول میں بچوں کو زندگی کے مختلف شعبوں میں راہنمائی کے سنہری اصول بتائے جائیں گے،جس سے بچوں کی ذہنی ونشونما پر اچھے اثرات مرتب ہونگے،اس فیسٹیول میں بچوں کو ایسی تفریخ مہیا کی جائے گی جس کا مثبت اثر مدتوں قائم رہے گا۔ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچر ذوالفقارعلی زلفی نے اجلاس میں بتایا کہالحمراء کو سب سے زیادہ بچوں کیلئے کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔انھوں نے تما م ڈائریکٹرز اپنے ڈراموں کی تیاری میں بچوں کی اپروج کو سامنے رکھتے ہوئے ڈرامے تیار کرنے کی ہدایت کی۔ایگزیکٹوائریکٹر الحمرا نے کہاکہ کامیاب ڈراموں کو الحمراء میں آئندہ بھی مستقبل بنیادوں پر پیش کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں