قومی کرکٹ سکواڈ میں شامل سات کھلاڑیوں کی آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ 

Nov 05, 2021

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ سکواڈ میں شامل سات کھلاڑیوں  نے آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کی ۔تین گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوںنے نیٹ پریکٹس کی ۔نیٹ سیشن سے قبل کھلاڑیوں نے گراؤنڈ فیلڈنگ کی مشقیں بھی کیں۔نمیبیا کیخلاف پلینگ الیون میں شامل گیارہ کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔تمام کھلاڑی آج شام 6 بجے سے آئی سی سی اکیڈمی میں منعقدہ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

مزیدخبریں