ایکسپو 2021: چینی اور پاکستانی  کمپنیوں میں34 ملین ڈالرکے معاہدے

Nov 05, 2021

لاہور(کامرس رپورٹر) چینی اور پاکستانی کمپنیوں نے حال ہی میں ختم ہونے والی تین روزہ پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 2021 کے دوران تعمیرات، انجینئرنگ، مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی کی منتقلی وغیرہ سمیت مختلف شعبوں میں 34 ملین امریکی ڈالر کے مطلوبہ تعاون کے معاہدے ((Intended Cooperation Agreements-ICA طے پائے۔تفصیلات کے مطابق ایکسپو میں دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کے نتیجے میں کم از کم 9 چینی کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ میں طویل المدتی ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کے پچھلے 4 ایڈیشنز نے 31 چینی کمپنیوں کو راغب کیا جو اسمبلنگ پلانٹس کے قیام، ٹیکنالوجی کے تبادلے وغیرہ کے لیے مقامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں