ہائیکورٹ ،ڈینگی پھیلنے کیخلاف درخواست پر 11نومبر کو حکومتی نمائندے سے عملی اقدامات کی رپورٹ طلب 

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن اورجسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے  ڈینگی پھیلنے  کے خلاف درخواست پر 11نومبر کو حکومتی نمائندے سے عملی اقدامات بارے رپورٹ طلب کرلی،جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر موقف اختیار کیا گیا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے حکومت نے کچھ نہیں کیا، سپرے بھی نہ کروایا گیا،ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے،ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے،ڈاکٹر سلمان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حالات کو کنٹرول نہ کیا گیا تو شدید نقصان ہوگا، استفسار پر عدالت کو بتایا گیا سرکاری وکیل بھی ڈینگی  میں مبتلا ہے۔

ای پیپر دی نیشن