لاکھوں روپے رشوت لینے والے آ ر ڈی اے کے 2ملازم  رنگے ہاتھوں گرفتار

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) نقشہ جاری کرنے کیلئے لاکھوں روپے رشوت لینے والے راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے دو ملازموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا اینٹی کرپشن حکام کو زاہد نامی شخص نے درخواست دی کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں تعیرات کرنے کیلئے آر ڈی اے راولپنڈی میں نقشہ جمع کرایا جو منظور ہو گیا لیکن نقشہ فراہم کرنے کیلئے دو ملازمین محمد اذان اور محمد کامران نے 15لاکھ روپے طلب کئے اینٹی کرپشن حکام نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ارشد کے ہمراہ سرکل آفسیر ذوالفقار ، اہلکار عمر فاروق، عبدالغفار نعیم اور اسد نے چھاپہ مار کر دونوںگرفتار کرکے پانچ لاکھ روپے مالیت کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن