پٹرول کی قیمتوں میںمزید  اضافے کی نوید سے عوام پریشان۔ علامہ صادق جعفری

کراچی (نیوزرپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان نے عوام کو شدید اضطرابی کیفیت سے دوچار کر دیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عدم استحکام انتظامی معاملات پر حکومتی گرفت کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ اہم تہواروں پر مختلف حکومتیں اپنے عوام کو اشیائے خوردونوش کی سستے نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے سبسڈی کا اعلان کرتی ہیں لیکن ہمارے ہاں صورتحال اس کے برعکس نظر آتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن