کراچی (نیوزرپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کے معاشرے میں ہندو برادری کا اہم کردار ہے، سندھ دھرتی نے ہمیشہ برداشت کا مظاہرہ کیاہے، ہم صوفی ازم پر یقین رکھتے ہیں، ہندو برادری کے تہوار دیوالی پر مبارک باد دیتے ہیں اور ان کی خوشیوں میں شریک ہیں، یہ بات انہوں نے جمعرات کی شام ایم اے جناح روڈ پر شری سوامی نارائن مندر کے دورے کے موقع پر کہی، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے دیوالی کی خوشی میں وی جے مہاراج کو مٹھائی اور پھول پیش کئے، اس موقع پر مندر میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
ہندوبرادری کو دیوالی پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کی مبارکباد
Nov 05, 2021