لودھراں (نامہ نگار‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر )خواتین اور بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی سماجی تنظیم بیداری اور سی بی ایم کے زیراہتمام سول سوسائٹی اور افراد باہم معذوری کے لئے کام کرنے والے ممبران کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں افراد باہم معذوری کے حقوق کے تحفظ کے لئے بنائے گئے قوانین پر آگاہی دی گئی۔سلیم ملک نے بتایا کہ انسانی رویوں کو بہتر بنا کر افراد باہم معذوری کے مسائل کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
انسانی رویوں کو بہتر بنا کر معذور افراد کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں: سلیم ملک
Nov 05, 2021