ملتان(خصوصی رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر سہیل احمدخان نے ذہنی صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بے روز گاری،غربت،معاثرتی مسائل ذہنی بیماریوں کی بڑی وجہ ہیں۔ ان بیماریوں کی روک تھام کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کے زیر اہتمام ابن سینا ہسپتال میں دماغی امراض کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ابن سینا ہسپتال ملتان عمران رسول بطور مہمان خصوصی تھے سیمنارسے ڈاکٹر محمد آصف مغل،ڈاکٹر یسری حنیف خان، منیر احمد انصاری،میڈم نازیہ جہانگیر،اقرا طارق نے اپنے بھی خطاب کیا ۔
بے روزگاری‘ غربت ‘ معاشرتی مسائل ذہنی بیماریوں کا سبب: ڈاکٹر سہیل احمد
Nov 05, 2021