لاہور( سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ ون کے مقابلے میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔جواب میں سری لنکن ٹیم8وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بناسکی۔ دونوں ٹیموں کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہو گیا۔گروپ 1 میں سری لنکا 4 میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ ویسٹ انڈیز 3 میچز میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ایک اور میچ میںآسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔دبئی میں جاری میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 73 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔جواب میں آسٹریلیا نے جارحانہ بیٹنگ کی اور محض ساتویں اوور کی دوسری گیند پر ٹارگٹ پورا کرلیا۔سپر 12 رائونڈ میں(آج)جمعہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا،پہلا میچ نیوزی لینڈ اور نمیبیا کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ سٹیڈیم ،شارجہ میں کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں بھارت اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور سری لنکا ورلڈ کپ سے باہر،کینگروز نے بنگالی ٹائیگرز کو پچھاڑ دیا
Nov 05, 2021