شاید چوتھا نیب ترمیمی آرڈیننس بھی آنے والا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے زرداری کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں بریت کی اپیل میں نیب کی طرف سے جواب کیلئے مہلت کی استدعا پر زرداری پر فرد جرم سے روکنے کے حکم میں 23 نومبر تک توسیع کردی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہمیں جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دیا جائے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اب تو تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس بھی آ چکا ہے، اسے بھی دیکھنا ہے۔ جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ شاید چوتھا ترمیمی آرڈیننس بھی آنے والا ہے۔  فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ یہ آرڈیننس فیکٹری ہے‘ میں تو یہی کہوں گا۔ عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ

ای پیپر دی نیشن