ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ’’ریاست مدینہ دعویٰ، حقائق اور عملی اقدامات‘‘ کے عنوان سے سیمینار کل ہوگا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی کے زیر اہتمام عظیم سیمینار ’’ریاست مدینہ دعویٰ، حقائق اور عملی اقدامات‘‘ کے عنوان سے کل 6 نومبر بروز ہفتہ 3 بجے سہ پہر قرآن آڈیٹوریم 191 اتاترک بلاک گارڈن ٹاؤن لاہور میں امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ کی زیر صدرات منعقد ہو گا۔ سیمینار سے صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان ڈاکٹرصاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، سید ثاقب اکبر، صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری و دیگر خطاب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن