گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کا عندیہ عوام کے زخموں پر نمک چھڑ کنے کے مترادف ہے ملک کے چیف ایگزیکٹو کی تقریر کا خلاصہ یہ ہے کہ مہنگائی کم نہیں ہو گی عوام ان کی طرف سے نا ں ہی سمجھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا خطاب دراصل عوام کے لئے مزید مہنگائی لانے کی نوید ہے ملکی مسائل کے بارے میں وزیر اعظم جس بے حسی کا نمونہ بنے ہوئے ہیں اور خود کو معصوم ظاہر کر رہے ہیں اس کا صاف مطلب ہے کہ عوام ان کی طرف سے کسی قسم کی کوئی امید نہ رکھیں عوام کی حالت یہ ہے کہ غریبوں کے چولہے ٹھنڈ ے پڑ چکے ہیں اور کاروبار تباہ ہو چکا ہے لیکن حکمرانوں کو عوام کی ذرا سی بھی پرواہ نہیں ہے۔