لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف اپیل پر وفاقی حکومت سے عالمی اور مقامی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت مقرر کرنے کا طریقہ کار طلب کر لیا۔ عدالت کے روبرو اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ عام استعمال کی اشیاء پر سیلز ٹیکس کا نفاذ آئین کی منشا کیخلاف ہے۔