کاشتکارمنافع بخش کاشت کیلئے پیداواری عوامل کومدنظر رکھیں: مخدوم احمدعالم 

Nov 05, 2021

لیاقت پور (نامہ نگار) گندم کی بہتر پیداوار کے حوالے سے منعقدہ منعقدہ سیمینار میں ریجنل سیلز منیجر فاطمہ فرٹیلائزر عمر وقاص نے کہا کہ کاشتکارمنافع بخش کاشت کے حصول کیلئے پیداواری عوامل کومدنظر رکھیں کمپنی کے ٹیکنیکل سروسز آفیسر شاہد اقبال نے کہا کہ   سرسبز نائٹروفاس زمینوں کی اصلاح کیساتھ بہتر پیداوار کی بھی ضامن ہے ۔ڈسٹرکٹ سیلز مینجر یاسر سرفراز نے کمپنی کے بزنس پروفائل پر روشنی ڈالی سیمینار میں مہمان خصوصی سابق وزیر مملکت مخدوم سید احمد عالم انور ٗ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری اقرار حسین نے کہا کہ کاشتکار گندم کی کاشت زیادہ سے زیادہ رقبے پر کریں اور بہتر پیداوار کے حصول کیلئے گندم یکم نومبر سے بیس نومبرتک کاشت کریں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری محسن وڑائچ ،میاں ادریس احمد ٗ ڈاکٹر اشفاق احمد ، نعیم خان کھرل جی ایم حمزہ شوگر ملز ، غلام عباس بھٹی ڈی جی ایم آر وائے کے شوگر ملز و  دیگرنے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں