ملتان (سپورٹس ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کی افغانستان کو ہرا کر ٹورنامنٹ کی پہلی جیت حاصل کرنے پر طنزیہ ٹویٹ کی۔انہوں نے طنزیہ ٹویٹ میں کہا کہ ’بھارت کو چاہئے کہ نیوزی لینڈ کو سکیورٹی خدشات کی جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے، جعلی ای میل پر نیوزی لینڈ متحدہ عرب امارات چھوڑ دے تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔