کابل میںامریکی حملے میں شہری ہلاکتیں جنگی قانون کی خلا ف ورزی نہیں، پینٹاگان

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ 29 اگست کو کابل میں غلطی سے 10 افغان شہری مارے جانیکا واقعہ غلطی تھی مگر جنگ کے قانون کی خلاف ورزی نہیں تھی۔ پینٹاگان کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کار اور ہدف کے گردونواح کے بارے میں دستیاب معلومات کو غلط سمجھا گیا تھا۔پینٹاگان کے انسپکٹر جنرل جنرل سامی سعید نے امریکی محکمہ دفاع کی تحقیقات کے بعد تصدیق کی کہ کابل میں شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا واقعہ معمولی غلطی تھی۔ یہ بم دھماکہ کابل ایئرپورٹ پر 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دبا ئوکے حالات میں ہوا تھا جس میں درجنوں افراد مارے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن