گوادر: ماہی گیری کی صنعت کو تباہی سے بچانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

Nov 05, 2021

گوادر (بیورو رپورٹ)  ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان طارق الرحمٰن نے جیونی فشریز آفس اور پشکان فشریز آفس کا دورہ کیا اور ماہی گیر وں کے نمائندوں، فشریز آفیسران اور عملے سے ملاقات اس مو قع پر اْنہیں گوادر کی تحصیل جیوانی میں ماہی گیر نمائندوں ناھدا ناکو غلام نبی اور ناھدا حاجی کریم نے سمندری حدود میں غیرقانونی ماہی گیری اور ٹرالرنگ کی صورتحال اور ماہی گیروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل فشریز نے  کہا کہ ماہی گیری کی صنعت کو تباہی سے بچانے کیلئے حکومت بلوچستان نے موثر حکمت عملی ترتیب دی ہے، ٹرالرنگ جیسے غیرقانونی عمل کے خاتمے کیلئے سمندر میں فشریز کے گشت میں اضافہ کیا جائے اور چوبیس گھنٹے تین شفٹوں میں گشت کیا جائے۔ 

مزیدخبریں