ٹبہ سلطان پور (نمائندہ خصوصی) حکومت کاشتکار وں کو زرعی لوازمات کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار مثالی کاشتکار چک نمبر 334/ ڈبلیو بی چوھدری بابر جٹ نے کیا انہوں نے کہا زرعی لوازمات کے نرخوں میں اضافے سے شعبہ زراعت سے وابستہ کاشتکار حضرات پریشانی کا شکار ہیں اور مہنگے داموں خرید کر استعمال کرنے پر مجبورہیں۔