والدین اور اساتذہ بچوں کے ذہنوں میں عقیدہ ختم نبوت راسخ کریں: سعدیہ طہٰ

ملتان (نمائندہ نوائے وقت)مرکزی شعبہ اطفال حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے تحت ایک روزہ تربیت گاہ  منعقد ہوئی جس میں شعبہ کی مرکزی نگران سعدیہ طہٰ نے نائب نوشین اور مرکزی ماسٹر ٹرینر  رضوانہ نعیم کے ساتھ کراچی سے شرکت کی تربیت گاہ میں نائیبینِ صوبہ شہناز مجید اور شازیہ سیال نے خصوصی شرکت کی۔ سعدیہ طہٰ نے کہا کہ  بچوں کا ذہن معصومیت کی وجہ سے ہر چیز قبول کرنے کی طرف باآسانی راغب ہو جاتا ہے اور فطرت کے قریب ہونے کی وجہ سے اسلام سے محبت اور آمادگی دلوں میں موجود ہوتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان کی اس بنیادی خوبی کو اس طرح استعمال کریں کے وہ دین و ملت کا سرمایہ افتخار بن سکیں اور دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہو سکیں  آج جبکہ باطل قوتیں اسلام کا تشخص برباد کرنے پر تلی ہوئی ہیں تو یہ کام منظم صورت میں زیادہ بہتر طریقہ سے کرنے کی ضرورت ہے والدین اور اساتذہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کے ذہنوں میں عقیدہ ختمِ نبوتؐ کو اچھی طرح راسخ کریں۔  تربیت گاہ میں صوبائی صدر آمنہ سیال سمیت سات اضلاع کی صدورِ شعبہ نے اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔                                                                     

ای پیپر دی نیشن