ملتان (خبر نگار خصوصی)تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں دوران شادی میرج ہال میں شادی کی تقریب کیدوران شراب پینے والے ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالیکر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق میرج ہال میں شادی کی تقریب میں ایک شخص شریک ہوا اور شراب پینے لگا جسے دلہن کے لواحقین نے پکڑا اور پولیس کو اطلاع دی۔اسکا نام ارشد معلوم ہوا۔ اسے شراب کی بوتل سمیت گرفتار کر لیا ہے جسکے خلاف کاروائی جاری ہے۔