ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے پانچ سال پرانے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 8 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 6 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا دلائل کے لیے 9 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس سہیل ناصر نے ڈپٹی ڈائریکٹر سیکورٹی میپکو کی سند کی ویریفکیشن نہ ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیاء لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر وکلاء بحث کے لئے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
سیشن کورٹ ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبالی بیان پر 15 ماہ پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم سنایا ہے
سیشن کورٹ ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں حکم عدولی پر ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 15 نومبر تک گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس علی ضیاء باجوہ نے مظہر نامی شخص کی اپنے بھائی کی نظر بندی کے خلاف رٹ پٹیشن پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے بیان پر نمٹا دی ہے