جمشید عمر انویٹیشن ،منصورہ  اور ناظم آباد جیمخانہ بلیوزکامیاب

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی کی اجازت سے اور پاکستان کرکٹ کلب کے زیراہتمام منعقدہ آل کراچی جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں منصورہ اسپورٹس نے مطیع الرحمٰن کی شاندار سینچری کی بدولت تاج اسپورٹس کو 118 رنز سے شکست دیدی منصورہ اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو? مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز اسکور کئے مطیع الرحمٰن نے آٹھ چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 121 گیندوں پر شاندار سینچری 107 رنز اسکور کئے خرم شیروانی نے 61 رنز اور زوہیب علی خان نے 31 رنز اسکور کئے تاج اسپورٹس کی جانب سے سید عثمان علی ، اجمل خان اور مظاہر صدیقی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں تاج اسپورٹس کی پوری ٹیم 30 اوورز میں 157 رنز بناکر آوٹ ہوگئی اجمل خان نے 91 رنز اسکور کئے جبکہ مظاہر صدیقی نے 30 رنز اسکور کئے منصورہ اسپورٹس کے کفیل مغل نے 38 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد عاکف نے تین اور حسنین رضا نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض اصغر شاہ اور شاہد اسلم نے سرانجام دئیے۔ جبکہ خیام مصطفٰے خان آفیشل اسکورر تھے کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ناظم آباد جیمخانہ بلیوز نے زبیر دلاور کی جارحانہ سینچری کی بدولت راوی جیمخانہ کو باآسانی 154 رنز سے شکست دیدی ناظم آباد جیمخانہ بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو? تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 38۰3 اوورز میں 229 رنز اسکور کئے زبیر دلاور نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو? 12 چوکّوں اور ایک چھکے کی بدولت 92 گیندوں پر 108 رنز اسکور کئے جبکہ قادر خان نے 59 رنز اسکور کئے راوی جیمخانہ کے ارسلان مسعود نے 24 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ عاطف سید نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہدف کے تعاقب میں راوی جیمخانہ کی پوری ٹیم 27۰1 اوورز میں صرف 75 رنز بناکر آوٹ ہوگئی عاطف حنفی نے 18 رنز اسکور کئے ناظم آباد جیمخانہ بلیوز کی جانب سے ظفر علی نے 23 رنز دے کر چار جبکہ فرحان زمان نے 14 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض عقیل عادل اور محمد ریحان نے سرانجام دئیے جبکہ راشد اسلم آفیشل اسکورر تھے۔

ای پیپر دی نیشن