اسدقیصرسے یورپی یونین کے وفد برائے جنوبی ایشیا تعلقات کی ملاقات

اسلام آباد (نا مہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور آ ئین پاکستان تمام شہری کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، پاکستان میں اقلیتیوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور اقلیتں پاکستان میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں.ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعرات کے روز یورپی یونین کے وفد برائے جنوبی ایشیا تعلقات سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان یورپین یونین اور اس کے ممبر ممالک کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے پاکستان اور یورپین یونین کے مابین مختلف شعبوں میں ہونے والی پیشرفت قابل ستائش ہے۔  خاتم النبیین حضور ؐکی شان میں گستاخی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ 
یورپی یونین وفد

ای پیپر دی نیشن