غزہ (اے پی پی)اقوام متحدہ کے ادارے ریلیف اینڈ ورکس برائے فلسطینی مہاجرین(یو این آر ڈبلیو اے)نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں آدھے سے زیادہ بچوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے غزہ میں یو این آر ڈبلیو اے کے آپریشنز ڈائریکٹر تھامس وائٹ کی صحافیوں سے گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ یہ صورتحال مئی میں کشیدگی کے آخری دور کے اثرات کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر9 ہزار 90 بچوں کونفسیاتی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا جنہیں ابتدائی نفسیاتی مدد فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے حالیہ دور نے غزہ میں رواں سال متوقع اقتصادی پیش رفت کو نقصان پہنچایا ہے جس کا تخمینہ 0.3 فیصد ہے۔
اقوام متحدہ