اسلامی جمعیت طلبہ کاحقوق  طلبہ روڈ کارواں ڈیرہ پہنچ گیا 

ڈیرہ غازی خان ( بیورو رپورٹ) اسلامی جمعیت طلبہ کافیسوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کے حصول کے لیے نکالا جانے والاحقوق طلبہ روڈ کارواں ڈیرہ غازی خان پہنچ گیا۔ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب سعد سعید کی زیر قیادت حقوق طلبہ روڈ کارواں کے شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈیرہ غازی خان کے ٹریفک چوک سے یونیورسٹی چوک تک ریلی نکالی اس موقع پرسعد سعید کا کہنا تھا کہ حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں کی فیسوں میں دو سو فیصد اضافہ کرکے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ حکومت فیسوں میں فوری کمی اور لیپ ٹاپ سمیت اسکالرزشپس اسکیموں کے دوبارہ  اجراء کے علاؤہ طلبہ کے جمہوری و آئینی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں طلبہ تنظیموں کی مکمل بحالی کے لیے اقدامات کرے اس موقع پرجماعت یوتھ کے صدر سعد فاروق نے بھی خطاب کیا۔
روڈ کارواں 

ای پیپر دی نیشن