ملتان(خبر نگار خصوصی)سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ کورونا ویکسینیشن ہر دہلیز پر (RED) خصوصی مہم کو 12 نومبر تک 100 فیصد یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ یہ بات انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ بہاولپور کے آفس میں دو روزہ دورے کے دوران ضلع بھر میں (RED) مہم کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کے تمام افسران فیلڈ میں نکلیں اور ہر گھر تک اپنی رسائی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کو اس وائرس کے مہلک اثرات بارے آگاہ کیا جائے اورمعززین علاقہ اورعلما کرام کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ کورونا مہم کی مانیٹرنگ کیلئے وہ خود فیلڈ کے دورے کرینگے۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پبلک و نجی اداروں میں صرف کورونا ویکسین لگانے والوں کی ہی انٹری کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 25اکتوبر سے جاری اس کورونا ویکسین مہم (RED) کے دوران اب تک ضلع بہاولپور میں لاکھوں لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ بہاولپور سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ثاقب عطیل