راولپنڈی (جنرل رپورٹر) کنٹونمنٹس کے زیر انتظام علاقوں سے نجی تعلیمی اداروں کی بیدخلی پر حکومتی خاموشی اور بے حسی لمحہ فکریہ ہے، حکومت کی جانب سے کسی بھی متبادل انتظام کا عندیہ نہیں دیا گیا ہے اور لگتا ہے کہ کوئی تجویز بھی شاید زیر غور نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار اپسما راولپنڈی کے ڈویژنل صدر ابرار احمد خان اور ماہر تعلیم عرفان طالب نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا کہ حکومت کنٹونمنٹ کے زیر انتظام علاقوں سے نجی تعلیمی اداروں کی منتقلی کے معاملے پر سٹیک ہولڈرز سے ملکر کوئی قابل عمل حل نکالے، یہ کسی ایک یا دو تعلیمی اداروں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ 7 ہزار سے زائد سکول اس سے متاثر ہو رہے ہیں جہاں 20 لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں، استدعا ہے کہ وہ 20 لاکھ بچوں کے تعلیمی مستقبل کا فکر کرے اور بہتر حل تلاش کرنے میں نجی تعلیمی اداروں کے رہنماؤں کے ساتھ مل بیٹھ کر سوچ بچار کرے۔