رمضان شوگر ملز،آشیانہ ریفرنسز،شہبازشریف، حمزہ کے وکیل کی عدم پیشی ، سماعت ملتوی

لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنسز میں مسلم لیگ( ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز ڈینگی میں مبتلا ہونے کے باعث پیش نہ ہو نے پر سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔جمعہ کو لاہور کی احتساب عدالت میں ریفرنسز کی سماعت کے دوران شہبازشریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت ایسوسی ایٹ وکیل نے بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ کے وکیل امجد پرویز کو ڈینگی ہو گیا جس کی وجہ سے وہ بار بار ہسپتال جا رہے ہیں۔اس موقع پر شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ میری عدالت سے درخواست ہے کہ 10 دن کا التوا دے دیں کیونکہ بدھ کو مشترکہ اجلاس ہے۔احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنسز پر سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...