خیبرپختونخوامیں اگلے ہفتے سے چینی 90 روپے کلو بکے گی.محکمہ خوراک

Nov 05, 2021 | 17:30

ویب ڈیسک

محکمہ خوراک خیبرپختونخوانے کہا ہے کہ اگلے ہفتے 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خیبر پختونخوا میں پہنچائی جائے گی، جس کے بعد اس کا سرکاری نرخ 90 روپے فی کلو ہو گا۔محکمہ خوراک کی جانب سے خیبر پختون خوا میں چینی کی تقسیم سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخواا کو اگلے ہفتے 10 ہزار میٹرک ٹن چینی پہنچائی جائے گی۔محکمہ خوراک کا اعلامیئے میں کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں آبادی کے تناسب سے چینی کی تقسیم کی جائے گی۔اعلامیئے میں محکمہ خوراک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے چینی کا سرکاری رعایتی نرخ 90 روپے فی کلو ہو گا۔

مزیدخبریں