ٹی20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کو ہراکر بھارت رن ریٹ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان سے آگے نکل گیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دیکر گروپ 2 میں اپنا رن ریٹ افغانستان اور نیوزی لینڈ سے بہتر کرلیا۔ بھارت کو  گروپ 2 میں افغانستان اور نیوزی لینڈ سے اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کیلئے 86 رنز کا ہدف 7.1اوور میں مکمل کرنا تھا جو اس نے با آسانی 7 ویں اوور میں مکمل کرلیا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو  پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ۔دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18ویں اوور 85 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 7ویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔بھارت کی جانب سے کے ایل راہل نے 18 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی جب کہ روہت شرما نے 16 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

ای پیپر دی نیشن