حکومت مخالفین کو اپنی صفوں سے نکالیں امیر ہیبت اللہ کی طالبان کو ہدایت

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے طالبان کو ہدایت کی ہے کہ تمام سینئرز اپنی صفوں سے حکومت مخالف افراد کو جلد نکالیں۔ کچھ غلط ہوا تو اس کے نتائج کے ذمہ دار سینئرز ہوں گے۔ فرانسیسی خبر ایجنسی  اے ایف پی کے مطابق افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے طالبان کمانڈرز اور سینئر اہلکاروں کے نام تحریری پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں ہیبت اللہ اخونزادہ نے تحریک میں دراندازی کے خطرے سے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کمانڈر اپنی صفوں کو صاف کریں۔ تمام سینئرز اپنی صفوں میں حکومت مخالف کام کرنیوالوں کو شناخت کریں اور انہیں اپنی صفوں سے جلد از جلد نکالیں۔ ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ بھی غلط ہوا تو اس کے نتائج کے دنیا اور آخرت میں ذمہ دار تمام سینئرز ہوں گے۔ طالبان امیر کا کہنا ہے کہ طالبان یونٹ کمانڈروں کو اپنے اہلکاروں کے ساتھ بیٹھنے کے لیے وقت نکالنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...