ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ سے انتشار کا خاتمہ ممکن ہے:عبد الغفار روپڑی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ سے انتشار کا خاتمہ ممکن ہے۔ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے خلاف مہم ملک دشمنی ہے۔ حکومت ایسے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔جامعہ القدس چوک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کے چکر میں ہم نے ملک میں بے غیرتی اور افراتفری کو پھیلایا اور ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اس قوم کو ایسی جمہوریت اور سیاست کی ضرورت نہیں۔


 یہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر بنا جس کیلئے ہمارے آباو¿ و اجداد نے بڑی قربانیاں دیں۔ ہم نے اللہ اور اس کے رسول سے بے وفائی کی جس سزا ہمیں مل رہی ہے۔ اس لئے حکمرانوں کو ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کا اعلان کرنا ہوگا تاکہ ملک میں امن اور سکون کی فضاءقائم ہو سکے۔دشمن کو خوش کرنے کیلئے پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے خلاف مہم ملک دشمنی ہے۔یہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا لوگ پاگل پن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...