سیاسی لڑائی جھگڑے کو مذہبی جماعتوں سے جوڑنا قابل مذمت ہے:علامہ ہشام الٰہی 

Nov 05, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین تحریک دفاع اسلام و پاکستان علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا ہے کہ سیاسی لڑائی جھگڑے کو مذہبی یا دینی جماعتوں سے جوڑنا قابل مذمت بات ہے۔جب تک زندہ ہیں پاکستان، اسلام کا بھر پور دفا ع کرتے رہیں گے۔ اسلامی ریاست میں موجود ریاستی اداروں کو ملک سے دہشت گر دی کے خاتمے کیلئے اپنا کلیدی کردارادا کرنا چاہئے۔ہم نے ہمیشہ وطن عزیزمیں ہر قسم کی قتل و غارت گری کی بھرپورمذمت کی ہے۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے قرآن و سنہ اسلامک سینٹر یو ای ٹی سوسائٹی میں گزشتہ روزاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میاں زاہد حسین، حافظ محمدحنیف، عاصم بخاری، ذیشان اسلام، حاجی مقصود ملک،عباس سلفی و دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں