لاہور(خصوصی نامہ نگار )ممتاز شخصیات کی طرف سے علامہ ڈاکٹرراغب نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کاممبر بننے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبرمنتخب ہونے پر علامہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی،علامہ جواد نقوی،سردار محمدخان لغاری،ناصرشیرازی ،پیرحبیب الٰہی عرفانی ،ڈاکٹر عمیر صدیقی،مفتی زبیر،مفتی اصغر علی،صدر تحفظ ناموس رسالت محاذ پیر رضائے مصطفی نقشبندی، مولانا محمد علی نقشبندی،صدر نعیمین ایسوسی ایشن مفتی ڈاکٹرحسیب قادری ،مولانا شفقت علی یوسفی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔