سانحہ ملکی سلامتی،استحکام،داخلی معاملات کےخلاف سازش ہے:قاری زوار بہادر

Nov 05, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کی سپریم کونسل کے چیئر مین علامہ قاری محمد زوار بہادر،سید محمد صفدر شاہ گیلانی ،ڈاکٹر جاوید اعوان ،رشید احمد رضوی ،حافظ نصیر احمد نورانی ،مولانا محمد سلیم اعوان،مفتی تصدق حسین اور پروفیسر محمد ارشد مہر نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر فائرنگ اور قاتلانہ حملے پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ ملک کی سلامتی،استحکام،داخلی معاملات کے خلاف بڑی سازش ہے۔پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا حق ہے اور اس کو استعمال کرنا ہر پاکستانی پر ایک بڑا حادثہ رونما ہوجانا حکمرانوں کی ناکامی ہے۔ اس حادثے کی غیر جانبدارانہ، منصفانہ اور متاثرہ فریق کی مشاورت سے مکمل تحقیقات اور اس حادثے کے پس پردہ حقائق کو بے نقاب اور دھمکیاں دینے والوں کو گرفتار کرکے ملک کی سلامتی کو تباہ وبرباد کرنے پر قرار واقعی سزادی جائے۔انہوں نے پی ٹی آئی لانگ مارچ پر خوفناک قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ پ±رامن احتجاج کریں اور کوئی ایسا اقدام نہ کریں جس سے ملک کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچے۔ 


قائدین نے مظاہرین پرتشدد کرنے اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کرنے مذمت کرتے ہوئے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ احتجاج میں شرپسندوں پر خصوصی نظر رکھیں۔

مزیدخبریں