دوست مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد‘ 14 روز کیلئے جیل منتقل


لاہور (خبرنگار) جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری غلام مرتضی اوپل نے زمین الاٹمنٹ کیس میں سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے مزید جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مدعی وکیل کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دوست محمد مزاری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر محکمہ اینٹی کرپشن سے مقدمے کا چالان بھی طلب کر لیا۔ پراسیکیوٹر نے مو¿قف اختیار کیا کہ مزید تفتیش کرنی ہے، ریکوری عدالت میں پیش کر دی گئی ہے اب دستاویزات کا فرانزک کرانا ہے۔ دوست مزاری نے ضمانت پر رہائی کے لیے اینٹی کرپشن عدالت سے بھی رجوع کرلیا۔ درخواست پر ضلع کچہری عدالت میں سماعت 7 نومبر کو ہوگی۔
دوست مزاری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...