'پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس اطہر من اللہ کی بطور سپریم کورٹ جج منظوری دیدی

Nov 05, 2022


اسلام آباد(وقائع نگار )پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس اطہر من اللہ کی بطور سپریم کورٹ جج کے لیے نام کی منظوری دے دی۔اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرریوں کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کا فہمیدا مرزا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جہاں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے لیے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کی جسٹس اطہرمن اللہ اور 2 جونیئر ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کردی ہے پارلیمانی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ججز اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے نام کی منظوری پر بحث کے بعد جسٹس اطہر من اللہ کے بطور سپریم کورٹ جج کے لیے نام کی منظوری دے دی۔پارلیمانی کمیٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس عامر فاروق کے نام کی منظوری بھی دی۔سپریم کورٹ کے لیے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس سید حسن اظہر کے ناموں کی منظوری 10 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی۔واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے لیے جسٹس شاہد وحید، جسٹس سید حسن اظہر کے ناموں کی بھی سفارش کر رکھی ہے۔
جسٹس اطہر منظوری

مزیدخبریں