اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر زیر تعمیر بہارہ کہو بائی پاس کے خلاف قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے ایڈیشنل اٹارنی جنرل آئندہ جمعہ تک تمام سٹیک ہولڈرز کو سن کر معاملے سے آگاہ کریں ،عدالت نے قائد اعظم یونیورسٹی کی اراضی کی حد تک بہارہ کہو بائی پاس منصوبے پر حکم امتناع میں بھی توسیع کردی۔ درخواست گزار وکیل نے کہا سی پیک پر کام کرنے کے لیے ارتھ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ بنایا جانا ہے، سدرن اور نادرن بائی پاس بننا تھا جو بارہ کہو آبادی کو متاثر کیے بغیر گزرنا تھا، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا جمعہ تک مجھے اس حوالے سے وفاقی حکومت کا ان پٹ دے دیں، اس موقع ہر جلیل عباسی ایڈووکیٹ نے کہاکہ یونیورسٹی والے خواب جنت کا دیکھ کر پیٹرول پمپ مانگ رہے ہیں،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی مزید سماعت جمعہ تک کیلئے ملتوی کردی۔
بارہ کہو بائی پاس
بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر،اسلام آباد ہائیکورٹ کی وفاق کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت
Nov 05, 2022