فیصل آباد سیشن عدالت پولیس کا نسٹیبل کی فائرنگ سے ۲ ملزم بھائی قتل


لاہور‘ فیصل آباد (نمائندگان‘ نمائندہ خصوصی) سیش کورٹ کمرہ عدالت میں پولیس اہلکار نے دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا جبکہ ایک پولیس ملازم زخمی ہو گیا۔ ملزم واردات کے بعد للکارے مارتا رہا۔ تھانہ صدر فیصل آباد کے قتل کے مقدمہ کے ڈسٹرکٹ جیل میں بند ملزمان سگے بھائیوں چالیس سالہ رمضان اور پچیس سالہ ذیشان کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ شاہد ضمیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسی دوران کمرہ عدالت میں ان کے مخالف تھانہ بٹالہ کالونی میں تعینات کانسٹیبل عامر وینس نے نائن ایم ایم پسٹل سے اندھا دھند فائرنگ کر کے دونوں ملزمان بھائیوں کو قتل کر دیا جبکہ زد میں آ کر پولیس ملازم اکرم زخمی ہو گیا۔ تھانہ سول لائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم عامر وینس کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ رمضان اور ذیشان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملزم عامر کے چچا زاد بھائی عرفان کو قتل کر دیا تھا، جس کا ملزم کو رنج تھا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے فیصل آباد سیشن کورٹ بخشی خانے کے قریب فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
فیصل آباد/ قتل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...