نئی دہلی (اے پی پی)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں ڈبل کیبن گاڑی اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب ایک ڈبل کیبن گاڑی تیزرفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گئی۔
جس کے نیتجے میں ڈبل کیبن میں سوار 11 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ بس ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ پولیس نےبتایا کہ مرنے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیوٹیموں نے نعشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔