ساہیوال: پولیس کی کارروائی‘ 45 کلو منشیات برآمد‘ خاتون سمیت 2 افراد گرفتار

Nov 05, 2022


ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) فرید ٹاﺅن پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 45 کلو ہیروئن‘ افیون اور چرس برآمد کر لی۔ خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔ فریدیہ ٹاﺅن پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ مڈھالی روڈ کے راستے ایک کار میں بھاری مقدار میں منشیات ساہیوال سمگل کی جا رہی ہے جس پر پولیس ٹیم نے ناکہ لگا کر کار سے 35 کلو ہیروئن‘ 5 کلو افیون‘ 4 کلو چرس اور ایک کلو ہیروئن پاﺅڈر برآمد کر لیا اور محمد اصغر اور نادیہ رباب کو گرفتار کرکے کار قبضہ میں لے لی۔
منشیات برآمد

مزیدخبریں