لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اجلاس کے موقع پر ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اجلاس کیلئے اے سی سی کو خط لکھا ہے۔ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اجلاس میں پی سی بی ایشیا کپ کی منتقلی کیلئے رضامند نہیں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ 13 نومبر کو میلبورن میں ہوگی، جس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایگزیکٹوز کی بھی میٹنگ ہوگی۔آئی سی سی بورڈ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ جبکہ ایگزیکٹوزکی میٹنگ میں فیصل حسنین شریک ہوں گے۔
آئی سی سی اجلاس کے موقع پر ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہونے کا امکان
Nov 05, 2022