لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بارش سے متاثر ہونے پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سیمی فائنل اور فائنل کیلئے نیا قانون بنایا ہے جس کے مطابق ناک آﺅٹ میچ کے نتیجے کیلئے دس اوورز فی اننگز کا کھیل لازمی ہوگا۔اگر میچ بارش سے اوور کم ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو کم سے کم دس اوورز کھیلنے ہونگے۔ناک آو¿ٹ میچز میں دس اوورز فی اننگز کا کھیل لازمی قرار دیا گیا ہے۔