لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔آئرلینڈ کی ٹیم 186 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹ پر 150 رنز بنا سکی۔ لوکی فرگوسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔کپتان کین ولیمسن پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ کیوی ٹیم نے 6 وکٹ پر 185 رنز بنائے۔ کپتان کین ولیمسن 61 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیرل مچل 31 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔آئرش فاسٹ باﺅلر جوشوا لٹل نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ءکی دوسری ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔ گروپ ون کے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 4 رنز سے شکست دےدی جس کے بعد میزبان ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی برقرار ہے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں 168 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 7 وکٹ پر 164 رنز بناسکی، اس شکست کے ساتھ ہی افغان ٹیم کا ایونٹ کا سفر اختتام کو پہنچا۔آسٹریلیا کے 168 رنز کے جواب میں افغانستان نے 164 رنز بنائے، افغان بیٹر راشد خان نے اپنی ٹیم کو میچ جتوانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے، انہوں نے 23گیندوں پر 48 رنز کی دھواں دار باری کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں افغان اوپنر عثمان غنی 2 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ رحمان اللہ گرباز 30 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ابراہیم زادران اور گلبدین نائب نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 59 کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم گلبدین 99 کے مجموعی سکور پر آﺅٹ ہوگئے۔ افغان ٹیم کے 3 کھلاڑی محض 4 رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئے۔ ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ نے 2،2 جبکہ کین رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا نے 8 وکٹ پر 168 رنز بنائے۔آسٹریلوی بیٹر گلین میکس ویل نے 32 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ مچل مارش نے 45، ڈیوڈ وارنر اور سٹوئنس نے 25 ،25 رنز بنائے۔