راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر نے کہا ہے کہ واسا نے ماہ اکتوبر میں پانی و سیوریج بلوں کی مد میں دو کروڑ روپے سے زائدکی ریکوری کرلی واسا راولپنڈی میں جاری ترقیاتی کاموں اور ادارے کی بہتری کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واسا راولپنڈی کو مالی طور پر مستحکم کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں ریونےو ریکوری کی کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور بلا تفریق کمرشل و گھریلو نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے جس کی بدولت گزشتہ برس کی نسبت دو کروڑ سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے گا،ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور بروقت تکمیل کیلئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو منصوبوں کے تخمینہ جات کی چھان بین اور موقع پر جاری کاموں کے معیار کو یقینی بنائے گی تاکہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو بروقت مکمل کر کے شہریوں کو سہولیات مہیا کی جا سکیں۔
، منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے مز ید بتایا ہے کہ مستقبل میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے چہان ڈیم سے 12ملین گیلن پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں کہکشاں واٹر سپلائی اسکیم کو کامیابی سے چلا دیا گیا ہے اور باقی ماندہ کاموں کو دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا جس سے اڈیالہ روڈ اور ملحقہ آبادیوں میں پانی کی فراہمی کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا۔
واسا نے ماہ رفتہ پانی ،سیوریج بلوں کی مد میں2 کروڑکی ریکوری کرلی، اےم ڈی
Nov 05, 2022